تاریخ
![]() |
ڈیلیا میموریل سکول 1965 میں ایک چھوٹے سے ادارے کے طور پر شروع ہوا اور کینیڈین نن سسٹر Delia Tetreault کے نام سے منسوب ہے۔ ڈیلیا میموریل سکول نےچم شا چو ئی ،کولون میں طالب علموں کو تعلیم فراہم کرنا شروع کی۔ جیسا کہ سسٹر Delia Tetreault چین میں انجیل کی تبلیغ کے دوران سالوں سال مصیبتوں کے خلاف لڑیں، ایسے ہی ہمارا سکول نےبھی مختلف طالب علموں کی تعلیم کے لئے مضبوط بنیاد رکھنے کیلئے مشکلات کا سامنا کیا۔
سسٹر Delia Tetreault کو بچپن کا ایک خواب مذہبی زندگی کی طرف لے گیا۔ اُنہوں نے ایک گندم کے کھیت میں سِٹوں کو بچوں کے چہروں میں تبدیل ہوا دیکھا اور شاید یہ اُسی خواب کی تعبیر ہے کہ ڈیلیا میموریل سکول پچاس سے زائد ممالک سےتعلق رکھنے والے طالب علموں کی تعلیمی خدمت کر رہا ہے ۔
1965 میں اپنے قیام کے بعد ، ڈیلیا میموریل سکول کئی کیمپس میں وسیع ہو کر ڈیلیا گروپ آف ا سکولز کے شکل اختیار کر گیا جو اب 5 براہِ راست سبسڈی ثانوی اسکولوں ، 2 پرائمری اسکولوں ، 2 کنڈر گارٹن ، اور ایک بین الاقوامی اسکول پر مشتمل ہے۔ ڈیلیا میموریل سکول کے 6500 سے زائد طلباء ، مختلف نسلوں اور اقوام سے تعلق رکھتے ہیں۔
ہمارے اسکول نئے علاقوں ، کولون اور ہانگ کانگ جزیرے پر واقع ہیں اور ہمارے کیمپس مندرجہ ذیل ہیں: براڈوے، گلیی پاتھ،ھیپ وہ، میتھیو رِچی، ییت وا ثانوی سکولز، میئ فو اور چھنگ یی پرائمری اسکولز، میئ فو اور سپرِنگ وِیو کِنڈر گارٹن اور ڈیلیا اسکول آف کینیڈا۔ ہمارے قیام کے بعد ، ڈیلیا میموریل سکول میں بہت وسعت ہوئی۔ ہمارے کیمپس پرٹیبلٹ کمپیوٹرز ، لیپ ٹاپ ، پروجیکٹر ، کمپیوٹر لیبز ، سائنس لیبارٹریوں ، وسیع تعلیمی وسائل اور کلاس روم کی دیگرسہولیات موجود ہیں۔
ہمیں ہمارے ملٹی کلچر طالب علموں کی بڑی آبادی کی خدمت پر فخر ہے ۔ ہمارے 650 اساتذہ اور سٹاف ہمارے طالب علموں کے مستقبل کے لئے، دورِ حاضر کےجدید تدریسی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے، اُنہیں اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لئے مصروفِ عمل ہیں۔